• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

600 سے زیادہ کاروباری اداروں کی 7ویں سی آئی آئی ای میں شرکت کی یقین دہانیتازترین

April 10, 2024

شنگھائی(شِنہوا) رواں سال کےآخر میں ہونے والی 7ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای )میں 600 سے زائد کاروباری اداروں نے شرکت پررضامندی ظاہرکی ہے جن میں 200 سے زائد فارچیون 500 کمپنیاں اوربڑے صنعتی ادارے شامل ہیں۔

سی آئی آئی ای بیورو کے مطابق، نمائش کے لیے 2لاکھ 40ہزارمربع میٹر سے زیادہ کا  نمائشی علاقہ مختص کیا گیا ہے۔

ایک پروموشنل تقریب کے دوران بیورو کے نائب سربراہ وو ژینگ پھنگ نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران سی آئی آئی ای میں 10ہزارسے زیادہ غیر ملکی کاروباری اداروں نے اپنی 2ہزار400 سے زیادہ نئی مصنوعات،ٹیکنالوجیزاورخدمات کو متعارف کرایا ہے۔سی آئی آئی ای نے تعاون، سائنس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کے اشتراک اور تکنیکی اختراعات اور صنعتی ترقی کے انضمام کو فروغ دیتے ہوئے نئی معیاری پیداواری قوتوں کو ابھرنے  اور ترقی کے لیے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔