• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

6244 چین کا سطح سمندر میں اضافے کو روکنے کے لیے عالمی حدت میں کمی کا مطالبہتازترین

February 15, 2023

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون (پہلی قطارکے درمیان)"سمندر کی سطح میں اضافہ: بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے مضمرات" کے موضوع پر سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث  میں حصہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی برادری سےعالمی حدت میں کمی کے لیے بھرپور کوششوں اورسطح سمندر میں تیزی سے اضافے کے رجحان کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ موسمیاتی تبدیلی سمندروں کی سطح میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ  اس چیز کا بلا تاخیر احساس پیدا کرے، تمام ضروری اقدامات  اٹھانے کے موقع سے فائدہ اٹھائے اور آب و ہوا کی تبدیلی کو انسانیت کے لیے ناقابل واپسی تباہی کا سبب بننے سے روکے۔

"سمندر کی سطح میں اضافہ: بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے مضمرات" کے موضوع پر سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث  میں حصہ لیتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ  "پیرس معاہدے میں درجہ حرارت کی حد کے حصول کے لیےترقی یافتہ ممالک کوکاربن اخراج کو مزید کم کرنے میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔

 تاہم، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے، کچھ ترقی یافتہ ممالک کی توانائی پالیسیوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑاہے اور ان کی فوسل فیول کھپت اور کاربن اخراج میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی سطح پر اخراج میں کمی کا امکان پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہو گیا ہے۔