• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اے آئی پی پی آئی کی عالمی کانگریس اکتوبر میں چین میں منعقد ہوگیتازترین

May 31, 2024

بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے تحفظ دانش حقوق (اے آئی پی پی آئی) کی عالمی کانگریس رواں سال اکتوبر میں چین میں منعقد ہوگی۔127 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے تنظیم کا چین میں یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

چائنہ کونسل فارپروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان ژاؤپھنگ نے گزشتہ روزایک  پریس کانفرنس میں کہا کہ اے آئی پی پی آئی کی عالمی کانگریس  19 سے 22 اکتوبر تک مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہرہانگ ژومیں منعقد ہوگی،جس میں 80 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1ہزار500 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ ژاؤ نے کہا کہ اے آئی پی پی آئی ورلڈ کانگریس 2024 کا ہمارے ملک میں انعقاد دانشورانہ املاک (آئی پی) کے تحفظ کے لیے اسکی  وابستگی کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی ہے اور یہ کہ اس سے آئی پی کے تحفظ کے شعبے میں چین اور بین الاقوامی برادریوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ ملے گا۔ چین نے جدت کی حوصلہ افزائی اور بہتر کاروباری ماحول بنانے کے لیے اپنے آئی پی تحفظ کو مسلسل مضبوط کیا ہے۔