ادیس ابابا (شِنہوا) ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین (اے یو) کے صدر دفتر میں اس وقت کی افریقی اتحاد کی تنظیم (او اے یو) کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی مشترکہ تقریبات کے موقع پر چینی ثقافتی فن کا مظاہرہ کیا گیا۔
چینی ثقافتی فن کے مظاہرے کی میزبانی اے یو میں چینی مشن اور اے یو کمیشن نے مشترکہ طور پر کی تھی جس میں تھیٹر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ چینی لوک آرٹ اور روایتی اوپرا پرفارمنس پیش کی گئی ۔
تقریب کے دوران تقریباً 30 چینی اوپرا آرٹسٹس نے مہمانوں کو تھیٹر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ چینی اوپرا ملبوسات اور لوازمات کے ہمراہ چینی لکڑی کے نقش و نگار اور پیپر کٹس کی نمائش بھی پیش کی جبکہ مارشل آرٹس پرفارمنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔
یورپی یونین میں چینی مشن کے سربراہ ہو چھانگ چھون نے اس موقع پر کہا کہ چین اور افریقہ نے حالیہ برسوں کے دوران لوگوں کے درمیان مضبوط عوامی اور ثقافتی تبادلے قائم کیے ہیں جو مجموعی طور پر چین اور افریقہ کے تعلقات کی خدمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ دونوں تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہیں جن کی تاریخ، ثقافت اور شاندار فنکارانہ ورثے موجود ہیں۔ ہماری تہذیبوں نے انسانی ترقی اور دنیا کے پھلنے پھولنے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔