• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آٹھ سائنسدانوں نے فیوچرسائنس پرائز 2023 جیت لیاتازترین

August 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا) فیوچرسائنس پرائزنے 2023 کے لیے آٹھ انعام یافتہ افراد کا اعلان کیاہے۔

ویسٹ لیک یونیورسٹی کے چیئر پروفیسر چھائی جیجی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ایک محقق ژو جیان من کو ریزسٹوسوم کی دریافت اور پودوں میں ان کے مالیکیولر ڈھانچے اور پیتھوجینز کے خلاف مدافعتی ردعمل کے افعال کی وضاحت پر لائف سائنسز میں انعام دیا گیا ہے۔

سی اے ایس  کے ماہرین تعلیم ژاوژونگ شیان اور چھین شیان ہوئی کو ہائی ٹمپریچر کے سپر کنڈکٹنگ مواد کی دریافت اور ٹرانزیشن ٹمپریچر میں اضافہ میں منظم پیش رفت پر فزیکل سائنسز میں انعام سے نوازا گیا۔ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں انعام جیتنے والے ہی کائی منگ، سن جیان (آنجہانی)، رین شاوچھنگ اور ژانگ شیانگ یو نے ڈیپ ریزی ڈوئیل لرننگ  کو متعارف کروا کر مصنوعی ذہانت میں بنیادی شراکت کی ہے۔