• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اعلیٰ سرکاری حکام کی جانب سے سی پی سی پلینم کے رہنما اصولوں کا جائزہتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس(پلینم) کے رہنما اصولوں کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعظم اور ریاستی کونسل کے لیڈر پارٹی ممبرز گروپ کے سیکرٹری  لی چھیانگ نے کی۔اجلاس میں ڈنگ شیو شیانگ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سےچینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد تمام شعبوں میں اصلاحات کے لیے ایک رہنما دستاویز کے طور پر کام کرے گی۔

   اجلاس میں پلینم میں طے شدہ اصلاحاتی منصوبوں پر مکمل عملدرآمد کرنے کے اقدامات پر زور دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کا کہا کہ گیا تمام اہداف مؤثر طریقے سے پائہ تکمیل کو پہنچائیں گے۔

اجلاس میں اقتصادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو مکمل کرنے کے لیے ترجیحی کوششوں پر زور دیتے ہوئے وسیع دائرہ کار میں اصلاحات کے لیے بطور سربراہ کردار کا بھرپور استعمال کرنے کا کہا گیا۔