• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی ادائیگیوں کے لئے آر ایم بی اب بھی پانچویں سب سے زیادہ فعال کرنسی ہے، سوِفٹتازترین

March 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) ایک رپورٹ  کے مطا بق چینی کرنسی رینمن بی (آر ایم بی) یا یوآن نے فروری میں بڑے حصے کے ساتھ عالمی ادائیگیوں کے لحاظ سے پانچویں سب سے فعال کرنسی کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

مالیاتی پیغام رسانی کی خدمات فراہم کرنے والی عالمی کمپنی  سو سا ئٹی فار ورلڈ وائڈ  انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کے مطابق آر ایم بی کا عالمی حصہ گزشتہ ماہ 2.19 فیصد رہا جو جنوری میں 1.91 فیصد تھا۔

 آر ایم بی ادائیگیوں کی قدر میں فروری کے دوران ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 7.52 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ تمام ادائیگیوں کی کرنسیوں میں 6.54 کی گراوٹ  ہوئی۔

یورو زون کے علاوہ  بین الاقوامی ادائیگیوں کے معاملے میں ، آر ایم بی گزشتہ مہینے 1.48 فیصد کے حصص کے ساتھ آٹھویں نمبر پر  رہی۔