کمپالا (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی لیو گوژونگ نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیر وابستہ ممالک کی تحریک (این اے ایم) کے 19 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت اور ایک تقریر کی جس میں عالمی امن و انسانی ترقی کے مقصد کو فروغ دینے میں تحریک کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیراعظم لیو نے کہا کہ ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں قومی آزادی کی تحریکوں کے عروج میں قائم ہونے والی غیرجانبدار تحریک نے عالمی امن اور انسانی ترقی کا مقصد مؤثر انداز میں آگے بڑھایا ہے۔
لیو نے کہا کہ اسے آزادی برقراررکھنا ، اقتدار کی سیاست کی مخالفت کرنا ، اختلافات ختم کرنے کے لئے مشترکہ موقف تلاش کرنا ، پرامن بقائے باہمی کو فروغ ، اتحاد سے طاقت کا حصول ، مشترکہ ترقی کے لئے جدوجہد اور مساوات ، شفافیت اور انصاف کی حمایت کرنی چاہئے۔
لیو نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ ترقی پذیر دنیا کا رکن رہے گا اور مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کے قیام کی رہنمائی میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کے فروغ میں غیرجانبدار ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔
لیو نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت ، انسانیت کی مشترکہ اقدار پرعملدرآمد ، ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا ، عالمی سطح پر فائدہ مند اور جامع اقتصادی عالمگیریت کی حمایت کرنے کو تیار ہے تاکہ دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف گامزن کیا جاسکے۔
100 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت سمیت اعلیٰ سطحی نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے اس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔
یوگنڈا کے صدر اور غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے سربراہ یویری موسیوینی ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور دیگر ممالک کے سربراہان، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے کردار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لیو کی تقریر کو دوسرے ممالک کے نمائندوں نے مثبت طور پر تسلیم کیا اور وسیع پیمانے پر سراہا۔