بیجنگ(شِنہوا)عالمی انٹرنیٹ کانفرنس(ڈبلیو آئی سی) کی جانب سے 16 اپریل کوچین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں ڈیجیٹل سلک روڈ ڈویلپمنٹ فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔
ڈبلیو آئی سی کے مطابق "کنیکٹیویٹی اور مشترکہ خوشحالی" کے عنوان سے ہونے والے فورم میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، سلک روڈ تعاون، سلک روڈ ای کامرس میں بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ویلیجز اور پائیدار ترقی پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ڈبلیو آئی سی کے سیکرٹری جنرل رین شیان لیانگ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ کوفروغ دینے کے لیے فورم کے دوران ایک ڈیجیٹل اکیڈمی پروجیکٹ اور سرحد پار ای کامرس کی تربیتی کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔