بیجنگ(شِنہوا)دی انٹرنیشنل کانگریس آف بیسک سائنس(آئی سی بی ایس) بیجنگ میں شروع ہو گئی ،جس میں 8 سو ملکی اور غیر ملکی سائنسدان اور سکالرز شرکت کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس میں بنیادی سائنس کی تین شاخوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی جن میں ریاضی، طبیعات اور کمپیوٹر کی تھیوری اور معلوماتی سائنس شامل ہیں۔
اگلے دو ہفتوں کے دروان اس پروگرام میں 5 سو اکیڈمک رپورٹس اور سیٹلائیٹ میٹنگز ہوںگی،جن کا مقصد بنیادی سائنس کے میدان میں جدید کامیابیوں کو بانٹنا اور بنیادی تحقیق کی مستقبل کی ترقی پر غور کرنا ہے۔ اس میں میں چار فیلڈز میڈل جیتنے والے، تین ٹورنگ ایوارڈ جیتنے والے، ایک نوبل انعام یافتہ اور مختلف ممالک سے 70 سے زائد ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔
عالمی شہرت یافتہ ریاضی دان اور آئی سی بی ایس کے چیئرمین شنگ تونگ یاؤ نے کہا ہے کہ بنیاد ی سائنس نامعلوم کو جاننے کی انسانیت کی جستجو کی بنیاد ہے جو قدرتی مظاہر کو سمجھنے اور حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے کیلئے بنیادی نظریات اور طریقہ کار فراہم کرتی ہے۔