• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی برادری سائبر اسپیس میں تبادلے اور عملی تعاون گہرا کرے، چینی صدرتازترین

November 08, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویڈیو کے ذریعے عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووژین سربراہی اجلاس 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

 چینی صدر   نے تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ معاشرے کے قیام  کو ایک نئے مرحلے تک لے جانے میں تبادلے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ترقی کو ترجیح دینے پر زور دیا تاکہ انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچائیں۔

زیادہ پرامن اور محفوظ سائبر اسپیس کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے چینی صدر  نے سائبر خودمختاری اور ہر ملک کے انٹرنیٹ حکمرانی کے طریقہ کار کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائبر اسپیس میں بالادستی، بلاک محاذ آرائی اور ہتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زیادہ مساوی اور جامع سائبر اسپیس کے قیام کا کہا اور انسانیت کی مشترکہ اقدار کے بہتر فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔