ہانگ ژو(شِنہوا) عالمی برانڈ موگان شان کانفرنس 2024 چین کے صوبے ژی جیانگ کی ڈی چھنگ کاؤنٹی میں شروع ہو گئی جس میں دنیابھر سے چار ہزار سے زیادوہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےشِنہوا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر لیو یان سونگ نے کہا کہ برانڈ کی تعمیر کو مضبوط بنانا لوگوں کی بہتر زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کا اہم طریقہ ہے،آج کی دنیا میں برانڈز عالمی تبادلوں اور تعاوان کو بڑھانے کی اہم وجہ بھی بن گئے ہیں۔
لیو نے کہا کہ شِنہوا نیوز ایجنسی اندرون و بیرون ملک لوگوں کو برانڈز کے بارے میں مزید تفصیلا ت فراہم کرنے سمیت چین اور دنیا میں برانڈ کی تعمیر کے لیے اعلیٰ معیار کی پیشہ وارانہ خدمات اور فیصلہ سازی کے حوالے سے معاونت فراہم کرے گی۔
یہ کانفرنس شنہوا کے برانڈ ورک آفس اور چائنہ نیشنل برانڈ کی ویب سائٹ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
ژی جیانگ کی صوبائی کمیٹی کے چیئرمین لیان یی من نے اپنے خطاب میں کہا کہ ژی جیانگ بھرپور طریقے سے معیار کو بہتر بناتے ہوئے برانڈز کو فروغ دے گا ، میڈ ان ژےجیانگ کو فروغ دینے اور ویلیو چین کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔
جیکٹ بنانے والی ایک معروف چینی کمپنی بوسی ڈینگ گروپ کے چیئرمین اور صدر گاو ڈی کانگ نے کہا کہ ہماری کمپنی کا بیرون ملک جانے کا مقصد مشرقی اور مغربی ثقافتوں اور تکنیکی افعال کو نمایاں کرنے والے ڈیزائن کا انضمام ہے جواس چینی برانڈ کی طاقت اور تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں دنیا کے 500 بااثر برانڈز کی فہرست میں چینی برانڈز کی تعداد 29 سے بڑھ کر 48 ہوگئی ہے جو چینی برانڈز کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت اور اثر و رسوخ کی علامت ہے۔