• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چین،آسٹریلیا یکساں مفاد پرمبنی تعاون صحیح انتخاب ہے:چینی سفیرتازترین

March 11, 2024

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا میں چین کے سفیرشیاؤچھیان نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا ایک صدی میں پہلی بارتیز رفتار تبدیلیوں کا مشاہدہ کررہی ہے، چین اور آسٹریلیا کا تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہے بلکہ ایشیا پیسیفک اور پوری دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی سازگار ہے۔ شیاؤ نے پیر کو آسٹریلوی مالیاتی جائزہ بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور آسٹریلیا بحرالکاہل کی بڑی طاقتیں ہیں۔ دونوں معیشتیں ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔ دونوں ممالک کا تعاون فطرتی طور پر باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔ رواں سال چین-آسٹریلیا جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ سفیر نے کہا کہ  جامع کا مطلب ہے کہ چین اور آسٹریلیا تمام ممکنہ شعبوں میں ہر ممکن سطح پر تعاون کر سکتے ہیں۔ 'اسٹریٹجک' کامعنی ہے کہ تعلقات دو طرفہ دائرہ کار سے باہر ہیں جو بڑھتی ہوئی علاقائی اور عالمی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ  'شراکت داری' کا مطلب ہے کہ چین اور آسٹریلیا حریف کی بجائے دوست اور مخالف کی بجائے شراکت دارہیں۔