• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی گورننس میں اصلاحات کے لیے مغرب اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان مساوی اور کھلے مکالمے کی ضرورت ہے:روسی ماہرتازترین

March 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی تعلقات کے ماہر الیگزینڈر لومانوف نے کہا ہے کہ گورننس کے عالمی نظام میں گہری اور بامعنی اصلاحات کے لیے مغرب اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان کھلے اور مساوی مکالمے کی ضرورت ہے۔

بیجنگ میں جمہوریت سے متعلق ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکانومی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے ایشیا پیسیفک اسٹڈیز سنٹرکے سربراہ لومانوف نے کہا کہ عالمی گورننس کا ایک ایسا جدید ترین ماڈل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے جو تمام لوگوں کے مفادات کے مطابق ہو کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے مرضی کے سیاسی فیصلے اور اقدارکے معیارات مسلط کرنے کے عمل سے چھٹکارا حاصل کرنا عالمی ترقی میں ایک غیر متنازعہ رجحان بن چکا ہے۔

تیسرے "جمہوریت پر بین الاقوامی فورم: مشترکہ انسانی اقدار" کے ذیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی ماہر نے کہا کہ  عالمی گورننس کی جمہوریت میں کثیر قطبیت کو مرکزی حیثیت  حاصل  ہے، انہوں نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک پر زوردیا کہ وہ عالمی گورننس میں اصلاحات  کے لیے اقدامات اٹھائیں۔