• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی حمایت کے لیے فلسطین کا بیانیہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے:فلسطینی صدرتازترین

August 25, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےصدرمحمود عباس نے بین الاقوامی حمایت کے لیے فلسطینی بیانیہ کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

محمودعباس نے مغربی کنارے میں منعقدہ فتح تحریک کی انقلابی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ فلسطینی بیانیہ شائع کرنے کے لیے فلسطینی کوششوں کو تیز کرنا ضروری ہے جو ہمارے لوگوں کی جدوجہد اور ان کے آزادی اور خودمختاری کے حق کو اجاگر کرنے کے قابل ہو۔

محمودعباس نے کونسل کو فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی غرض سے فلسطینی کوششوں کے لیے عرب اور بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے جنوری سے کشیدگی اور تشدد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔