• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عالمی مسابقت کی خواہشمند امریکی کمپنیوں کے لیے چینی مارکیٹ اہم ہے،امریکی کاروباری حکامتازترین

March 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا)امریکی کاروباری حکام اور سینئر ایگزیکٹوز چینی مارکیٹ سے متعلق پرجوش ہیں اور عالمی مسابقت کی خواہشمند امریکی کمپنیوں کے لیے چینی منڈی کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں چین میں امریکی چیمبر آف کامرس کے صدر مائیکل ہارٹ نے کہا کہ عالمی سطح پر مسابقت کی خواہاں کمپنیاں ہمیں آگاہ کرتی رہتی ہیں چین ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لئے اہم ہے۔

ہارٹ نے کہا کہ وسیع ہوتی ہوئی معیشت اور سینئر امریکی عہدیداروں اور سی ای اوز کے چین کے مسلسل دوروں کے سبب چین میں امریکی کاروباری ادارے چین کے کاروباری ماحول اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق بہت زیادہ پرامید ہیں۔

فائل فوٹو، چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر کون شان میں واقع اسٹار بکس چائنہ کافی انوویشن پارک میں ایک ملازم کافی کے بیج مصنوعات ترتیب سے رکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین میں امریکی چیمبر آف کامرس  کی  فروری میں جاری کردہ سالانہ چائنہ بزنس کلائمیٹ سروے میں حصہ لینے والے 343 ارکان میں سے نصف نے چین کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے یا پھر عالمی سطح پر اپنے سرفہرست 3 سرمایہ کاری مقامات میں شامل کیا ۔ یہ گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہے۔

گزشتہ برس اختتام پر ہونے والے ایک سروے کے مطابق چین صلاحیت اور اختراع کا ایک اہم ذریعہ ہے جو امریکی کمپنیوں کو اپنی عالمی مسابقت بڑھانے میں معاونت کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ چیلنجز باقی ہیں تاہم اس کے باوجود زیادہ تر رکن کمپنیاں چین میں اپنی مینوفیکچرنگ یا سورسنگ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور تارکین وطن گزشتہ سال کے دوران چین منتقل ہونے کے زیادہ خواہشمند پائے گئے۔