بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ای وی 100 فورم 2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نئی توانائی سے چلنے والی مسافر کاروں کی فروخت 2030 تک 3کروڑ90لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ نئی انرجی وہیکل (این ای وی) انڈسٹری کے تھنک ٹینک ،چائنہ ای وی 100 اور میک کینسی اینڈ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 1کروڑ30لاکھ یونٹس کی فروخت کے ساتھ این ای وی استعمال کرنے والوں کا تناسب 2023 کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد اضافے سے 50 فیصد ہوجائے گا۔
"ریسنگ ٹو 2030 : گلوبل ای وی صنعتی ترقی کے آؤٹ لک"کے عنوان سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں این ای وی کی عالمی صنعت میں خاص طور پر مارکیٹ منظر نامے، صارفین کی ترجیحات، تکنیکی صلاحیتوں اور سپلائی چین نظام کے لحاظ سے غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر اگرچہ این ای وی تک رسائی کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے تاہم ا سکی ترقی میں علاقائی اختلافات تیزی سے واضح ہو ئے ہیں۔