بیجنگ( شِہنوا)بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق سربراہ اجلاس 2024کا 13مئی کو بیجنگ میں انعقاد ہوگا۔
یہ بات عالمی تجارت کے فروغ کےلیے چین کی کونسل(سی سی پی آئی ٹی )نے بتائی ہے۔
سی سی پی آئی ٹی کے ترجمان ژاؤ پھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 34ممالک اور خطوں کے علاوہ 159غیر ملکی اداروں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق اس کانفرنس کے شرکاء میں عالمی تنظیموں اور اقتصادی اداروں کے سربراہان جیسا کہ نیو ڈویلپمنٹ بنک کی صدر ڈلما روسیف، چیمبرز آف کامرس،کاروباری ایسوسی ایشنزاورتجارت کے فروغ کےلیے کام کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ والمارٹ اور ٹیسلا سمیت بڑی کمپنیوں کے اعلی سطح کے نمائندگان بھی شامل ہونگے۔
ژاؤ پھنگ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کی کانفرنس دنیا بھر سے کاروباری رہنماؤں کی طرف سے سپلائی چینز کو ہموار کرنے سے متعلق بات چیت کو فروغ دیا جائے گا جبکہ امریکہ اور چین کے کاروباری افراد کے درمیان "سان فرانسسکو ویژن" کو حقیقت میں بدلنے سمیت دیگر معاملات پر تبادلوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔