• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آبنائے کے دونوں اطراف ایک چین ہے ، بیرونی مداخلت قومی اتحاد نہیں روک سکتی،صدر شیتازترین

April 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چینی کو مِن تانگ پارٹی کے سابق چیئرمین ما ینگ جیوسے بیجنگ میں سے ملاقات کی۔

چینی صدر شی نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن ایک چینی قوم سے وابستہ ہیں۔ چینی قوم کی 5 ہزار سے زائد تاریخ میں آباء و اجداد کی  نسلوں نےمسلسل تائیوان میں نقل مکانی کی اور آباد ہوئے جبکہ اس کے علاوہ آبنائے پار سے لوگ جزیرے کو غیر ملکی حملہ آوروں سے چھڑانے کے لئے شانہ بشانہ لڑتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے تمام افراد چینی ہیں۔ ایسی کوئی گرہ نہیں جسے کھولا نہ جاسکے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس پر بات نہیں ہوسکتی اور نہ کوئی طاقت ہمیں جدا کرسکتی ہے۔

شی نے کہا کہ آبنائے کا فاصلہ آبنائے پار ہم وطنوں کے درمیان رشتہ داری ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نظام میں فرق یہ حقیقت نہیں بدل سکتا کہ آبنائے کے دونوں اطراف ایک چین ہے اور بیرونی مداخلت قومی اتحاد کا تاریخی رجحان نہیں روک سکتی۔

اس کے علاوہ انہوں نے چینی قوم کے عظیم تجدید شباب کے حصول کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر شی نے کہا کہ تاریخ کے پہیے چینی قوم کی تجدیدشباب کی طرف بڑھ رہے ہیں، انہوں نے  کہا کہ آخرکار یہ مرحلہ آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کی مسلسل کوششوں سے پورا ہو گا۔

انہوں نے 3 اپریل کو ہوالین کے ساحل پر 7.3 شدت کے زلزلے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور اس آفت سے متاثرہ افراد کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ماینگ جیو نے کہا کہ 1992 کا اتفاق رائے برقرار رکھنا اور "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیشرفت کی مشترکہ سیاسی بنیاد ہے۔

ما نے کہا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے افراد ایک ہی چینی قوم سے تعلق رکھتے ہیں ، جنہیں تبادلے اور تعاون گہرا کرنے سمیت چینی ثقافت کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا ، دونوں اطراف کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود میں بہتری لانا اور چینی قوم کے تجدید شباب کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر تائیوانی نوجوانوں کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وانگ ہوننگ اور کائی چھی بھی موجود تھے۔