• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آبنائے پار فورم میں چینی شمسی اصطلاحات کی ثقافت کافروغتازترین

July 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی 24 شمسی اصطلاحات کی روایتی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ فورم میں شرکت کرنیوالے  چینی مین لینڈ اور تائیوان کے شرکاء نے اس ثقافتی ورثے کو مزید  فروغ اورترقی دینے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روزمنعقدہ اس فورم کو نیشنل ایگریکلچرل ایگزیبیشن سینٹر (چائنا ایگری کلچرل میوزیم) اور آبنائے پار ایسوسی ایشن فار ایگری کلچرل ایکسچینج نے مشترکہ طور پر سپانسر کیا تھا جس میں آبنائے کے دونوں اطراف سے تقریبا 100 افراد نے شرکت کی۔

فورم کے دوران  چینی شمسی اصطلاحات کے تحفظ اور وراثت کیلئے اتحاد کی  تائیوان  شاخ  کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا۔ شرکاء نے تائیوان میں شمسی  اصطلاحات پر ثقافتی اور آرٹس نمائش کے انعقاد جیسے موضوعات اور صوبہ  فوجیان   میں اس ثقافت کیلئے وقف ایک ہال تعمیر کرنے پر  تبادلہ خیال کیا۔

اس  سال 24 شمسی اصطلاحات کو یونیسکو کی انسانیت کے  ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کرنے کی 8ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس فہرست میں شمولیت کے بعد اس ثقافت کے تحفظ اوروارثت کیلئے ایک  اتحاد تشکیل  دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد تحقیقات اور متعلقہ ثقافتی پروگرامز ہوئے ۔