• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آبنائے تائیوان پار باہمی تعاون کے تحت ساحلی پانیوں میں دو تائیوانی افراد کو بچایا گیا :ترجمان چینی مین لینڈتازترین

March 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے  آبنائے پارباہمی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے  فوجیان کے ساحلی پانیوں میں تائیوان کے دو افراد کو بچانے کی تصدیق کی ہے۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں طرف کے لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں اور سمندر پر کوئی حادثہ پیش آنے پر قدرتی طور پر ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

چھن نے کہا کہ یہ ایک انسانی عمل تھا اور جس سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کا  خون ایک ہی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ کِن مین سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گزشتہ  صبح 4 بجے کے قریب انجن میں خرابی کی وجہ سے پھنسی ہوئی ماہی گیر کشتی سے بچا لیا گیا۔ انہیں طبی امداد، پانی، خوراک اور لباس فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں افراد صحت مند ہیں، انہوں نے گھر پر اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے  جبکہ انہیں جلد سےجلد کِن مین واپس بھیج دیا جائے گا۔