نانجنگ(شِنہوا) چین کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی تباہ کن جہاز یو ایس ایس رالف جانسن کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی نگرانی کی۔
ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے کہا کہ اس نے امریکی بحری جہاز کی آبنائے تائیوان سے گزرنے کی نگرانی کے لیے بحری اور فضائی افواج کو تعینات کیا اور اس معاملے سے قوانین اور ضوابط کے مطابق نمٹا گیا۔ لی نے کہا کہ ایسٹرن تھیٹر کمانڈ ہائی الرٹ ہے، اور قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کا پوری طرح سے تحفظ کرے گی۔