• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آئی ایم ایف نے 2024 کیلئے چین کی جی ڈی پی کی شرح ترقی بڑھا کر 5 فیصد کردیتازترین

May 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) عالمی مالیاتی فنڈ نے 2024 کے لئے چین کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو کو بڑھا کر 5 فیصد کردی ہے جبکہ اس سے قبل اپریل میں 4.6 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

عالمی مالیاتی فنڈ  کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ  نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم  نے 2024 کے لئے آرٹیکل 4 پر مشاورت کے لئے 16 سے 28 مئی تک چین کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ یہ اضافہ 2024 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی مضبوط نمو اور حالیہ پالیسی اقدامات کی بدولت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے جائیداد کے شعبے ، مقامی حکومت کے قرضوں اور چھوٹے مالیاتی اداروں میں موجود خامیاں دور کرنے پر مناسب توجہ دی ہے۔

گوپی ناتھ کے مطابق گزشتہ چند دہائیوں میں مارکیٹ پر مبنی اصلاحات، تجارتی آزادیوں اور عالمی سپلائی چینز میں انضمام کی وجہ سے چین کی اقتصادی کامیابیاں نمایاں رہی ہیں۔

چین کم آمدن اور کمزور ممالک میں قرضوں کی تنظیم نو کی تائید اور ماحل دوست توانائی کی جانب منتقلی کے فروغ میں اہم اور تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔  فنڈ اس ضمن میں (چینی) حکام کے مسلسل تعاون کا منتظر ہے۔