واشنگٹن(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چین کی 2024 کے لیے اقتصادی ترقی کے تخمینہ کوبہترکرتے ہوئے 5 فیصد کردیا ہے جو اپریل کی پیش گوئی میں 4.6 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کے تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کے مطابق نظرثانی بنیادی طورپر پہلی سہ ماہی میں چین میں صارف خریداریوں اور برآمدات میں مضبوط اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ چین میں گھریلو کھپت میں بھرپور بحالی سے پہلی سہ ماہی میں معیشت میں مثبت اضافہ ہوا جس کوگزشتہ سال کی عالمی طلب میں اضافے کی وجہ سے برآمدات میں ہونے والے عارضی اضافے سے مدد ملی۔
آئی ایم ایف نے 2024 کے لیے عالمی شرح نمو کی اپنی پیش گوئی کو 3.2 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایشیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ معیشتیں عالمی معیشت کی ترقی کے لیے مرکزی محرک ہیں۔