• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آئیووا کے مسک ٹائن ہائی اسکول کے طالب علموں کو چینی صدر کا جوابی خطتازترین

February 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکی ریاست آئیووا کے مسک ٹائن ہائی اسکول کے طالب علموں کو جوابی خط لکھا ہے۔ ان طلباء نے جنوری کے آخر میں چین کا دورہ کیا تھا اور صدر کو نئے سال کا کارڈ بھیجا تھا۔

چینی صدرشی نے اپنے خط میں اسکول اساتذہ اور طالب علموں کو تعطیلات کی مبارکباد دی اور مزید امریکی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تبادلے اور تعلیم کے لیے چین آئیں۔

انہوں نے کہا طلباء کے خط میں خوبصورتی سے لکھے گئے چینی حروف کے ساتھ ساتھ فن مصوری کے ذریعے بنایا گیا چینی ڈریگن بھی شامل ہیں جسے "لونگ"، عظیم دیوار اور پانڈا بھی کہا جاتا ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں طلباء کے چین کے کئی شہروں کا دورہ کرنے پر بے خوشی ہے جہاں انہوں نے پانڈے دیکھے ، چینی پکوانوں  کا ذائقہ چکھا اور چینی ثقافت سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ امریکی طلباء نے اس دورے میں کئی چینی دوست بنائے ہیں اور ان دوستوں کو امریکہ میں اپنے آبائی شہر کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہیں یہ دوستی بہت دل کو چھونے والی لگی۔

چینی صدر شی نے ایک چینی کہاوت "دیکھے پر یقین" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1985 میں امریکہ کے اپنے پہلے دورے میں گرم جوشی اور دوستانہ امریکی عوام نے ان پر انمٹ تاثر چھوڑا تھا۔

شی نے کہا کہ اسی طرح امید ہے کہ اس تبادلے کے دورے کے ذریعے طلباء چین اور چینی عوام کے بارے میں زیادہ تفصیل سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

چینی صدر نےمسک ٹائن ہائی سکول کے طلباء کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین کا دوبارہ دورہ کریں اور مزید امریکی نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تبادلے اور مطالعہ کے لیے چین آئیں جہاں وہ کثیر جہتی اور جامع انداز میں حقیقی چین کو دیکھ کرچینی نوجوانوں کے ساتھ حقیقی دوستی کو فروغ دیں اور ایک دوسرے سے سیکھیں تاکہ وہ مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط دوستی میں حصہ ڈال سکیں۔

شی جن پھنگ نے  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چینی لالٹین فیسٹیول طویل عرصے سے چینی عوام کے لیے ایک بہتر زندگی کی امید کے اظہار کے لیے ایک اہم لمحہ رہا ہے،  اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے چھٹیوں کے دوران اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔