• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

علیحدگی پسندوں پر لاگو عدالتی سزائیں جائز اور معقول ہیں،چینی مین لینڈتازترین

June 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کو اکسانے پر لاگو سزائیں جائز اور معقول اقدام ہے۔

ترجمان ژو فینگ لیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے مجرمانہ عمل کو قانون کے تحت سخت سزا دیکر ہی  آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھا اور تائیوان میں لوگوں کے مفادات و فلاح و بہبود کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔

ژو نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چین کے اندرونی امور میں مداخلت کرنے اور بے بنیاد بیان بازی کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین اصول اور چین ۔ امریکہ مشترکہ 3 اعلامیوں کی پاسداری کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کی پاسداری کرے۔

ژو نے امریکی حکومت کے تائیوان کو تقریبا 36 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کے حالیہ فیصلے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکام اپنے سیاسی مفادات کے تحت تائیوانی عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم کو ہتھیار خریدنے میں استعمال کررہے ہیں اور امریکی تعاون اور قوت کے ذریعے آزادی کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہیں جس سے خطے اور اس کے عوام کے حصے میں تباہی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کو بار بار امریکی اسلحے کی فروخت سے تنازعات بھڑک اٹھیں گے اور جزیرہ جنگ کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔