• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوام اولین ترجیح کے موضوع پر چینی صدر کا مضمون پیرکو شائع ہوگاتازترین

March 31, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا عوام کو اولیت دینے سے متعلق ایک مضمون پیر کوشائع کیا جائے گا۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا یہ مضمون کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے قومی میگزین "چھیوشی جرنل" کے رواں سال کے 7 ویں شمارے میں شائع ہوگا۔

یہ مضمون نومبر 2012 اور دسمبر 2023 کے درمیان صدر شی کی  اس بارے میں تقاریر کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔