سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) نے امریکی جوہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے کسی بھی قسم کے جوہری خطرے سے مضبوط طریقے سے نمٹے گا۔
عوامی جمہوریہ کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کورین سینٹرل نیوز ایجنسی' نے وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی آر کے نے جوہری پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پرجوہری فوائد حاصل کر رہا ہے اور دوسرے ممالک کو جھوٹے انداز میں جوہری خدشے کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جوہری پوزیشن میں تبدیلی سے عالمی جوہری توازن، سلامتی کے ماحول اور جوہری تخفیف اسلحہ کے نظام پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس وقت امریکہ کے پاس دنیا کا سب سے بڑا جوہری ہتھیار وں کاذخیرہ موجود ہے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریاسمیت اپنے ایشیا بحرالکائل کے اتحادیوں کے ساتھ ملکر ایک جوہری بنیاد والا فوجی بلاک تخلیق کیا ہے۔ بیان کے مطابق اس نے امریکہ کو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے اور دنیا بھر میں جوہری جھڑپوں کے امکانات کو بڑھانے والا سب سے غیر ذمہ دار اور بدمعاش ملک قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا جوہری پوزیش میں تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے ہر قسم کے سکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے اور ان کے خاتمے کیلئے اپنی سٹریٹیجک طاقت کو بڑھائے گا اورکسی بھی جوہری خطرے کا مضبوطی سے مقابلہ کرے گا۔