• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کی روسی فوجی وفد سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر زورتازترین

July 19, 2024

سیول(شِنہوا) ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن سے روس کے فوجی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت روسی نائب وزیر دفاع الیکسی کریورچکو کر رہے تھے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ اُن اور الیکسی کریورچکو نے ملاقات میں باہمی سلامتی مفادات کے تحفظ کیلئےدونوں ممالک کے کے درمیان فوجی تعاون کی اہمیت اور ضرورت کو  مشترکہ طور پرتسلیم کیا۔

جون میں  ہونیوالی عوامی جمہوریہ کوریا- روس پیانگ یانگ سربراہ کانفرنس کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کم جونگ اُن نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں  عوامی جمہوری کوریا اور روس  کے تعلقات کو آگے بڑھانے سمیت علاقائی اور عالمی امن کے دفاع اور بین الاقوامی انصاف کیلئے  دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مزید مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔