• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عوامی جمہوریہ کوریا کی امریکہ، جاپان اورجنوبی کوریا سہ فریقی فوجی مشقوں کی مذمتتازترین

June 30, 2024

سیول (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کی پہلی کثیر الجہتی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ سے متعلق جوابی اقدامات سے خبردار کیا ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا کی وزارت خارجہ سے جاری ایک اعلامیہ میں عوامی جمہوریہ کوریا جمعرات سے ہفتہ تک ہونے والی سہ فریقی "فریڈم ایج" کثیر الجہتی فوجی مشقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں "امریکہ۔جاپان ۔ جنوبی کوریا سہ فریقی فوجی بلاک کی تنظیم نو، اسے منظم کرنے اور حقیقت کا روپ دینے کی کوشش قرار دیا اور تینوں ممالک کی جانب سے "بار بار لاپرواہی اور اشتعال انگیز" فوجی اقدامات کی "سخت مذمت" کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقاعدگی سے ہونے والی یہ سہ فریقی مشترکہ فوجی مشقیں واضح طور پر ظاہر کرتی ہیں آزاد اور خودمختار ریاستوں کو گھیرنے، ان پر قابو پانے اور اپنی فوجی بالادستی مضبوط بنانے کی امریکی حکمت عملی پہلے ہی سرخ لکیرعبور کرچکی ہے اور یہ عالمی سلامتی کے ماحول اور جغرافیائی سیاسی ڈھانچے میں بڑی منفی تبدیلی لارہی ہے۔

کورین سینٹرل نیوز ایجنسی نے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا جارحانہ اور بھرپور جوابی اقدامات سے ریاست کی خودمختاری، سلامتی ، مفادات اور خطے میں امن کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نےایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے جنوبی کوریا کے پانیوں میں پہلی 3 روزہ  کثیر الجہتی مشقیں شروع کی ہیں جس میں بیلسٹک میزائل شکن ، فضائی دفاع، آبدوز شکن جنگ، تلاش اور امدادی سرگرمیاں ، سمندری مداخلت ، دفاعی سائبر تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔