بیجنگ (شِنہوا)آٹھویں چائنہ یوریشیا ایکسپو چین کے شمال مغربی سنکیانگ میں 26 سے 30 جون تک منعقدہوگی۔ وزارت تجارت (ایم او سی) کے مطابق1لاکھ 40ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ایکسپو میں سرمایہ کاری تعاون، بین الاقوامی نمائش، خصوصی صنعتوں اور آلات کی تیاری کے چار بڑے نمائشی زونز شامل ہوں گے۔
وزارت تجارت کے مطابق خصوصی صنعتوں کے نمائشی زون میں توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ثقافتی سیاحت، ماحول دوست نامیاتی پھل اورسبزیاں، اعلیٰ معیار کی لائیو سٹاک مصنوعات کے ساتھ ساتھ کپاس اور ٹیکسٹائل جیسے شعبے شامل ہوں گے۔ بین الاقوامی نمائشی زون میں سماجی و اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری مواقع اور مختلف ممالک میں تعاون کے منصوبوں کو پیش کیاجائے گا۔