• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراقی وزیر اعظم کا فلسطین اور لبنان پر حملے بند کرنے کا مطالبہتازترین

July 22, 2024

بغداد(شِنہوا)عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے لبنان اور فلسین پر حملے بند کرنے کی فور ی ضرورت پر زور دیتے ہوئے علاقائی تنازعے کو بڑھنے سے روکنے کیلئے مشترکہ کوششوں کامطالبہ دیا ہے ۔

السوڈانی کے میڈیا دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں  نے یہ بات بغداد میں دورے پر آئے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

دونوں رہنماوں نے عراقی  تیل کی لبنان کو فراہمی کے دوطرفہ معاہدے پر بھی گفتگو کی اور خطے کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

عراقی وزیر اعظم السوڈانی نے زور دیا کہ عراق کا لبنا ن پر موقف غیرمتزلزل اور برادرانہ ہے جو دونوں قوموں کو جوڑتا ہے اور علاقائی پیش رفت میں عراق کے ذمہ دارانہ علاقائی اور بین الاقوامی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

لبنانی وزیر اعظم  مکاتی نے لبنان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی حمایت کے لئے عراقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشت گردی اور منشیات کی  سمگلنگ کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لئے اپنی حکومت کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔

عراق کے دورے پر آئے لبنانی وزیر اعظم نے عراقی صدر عبداللطیف رشید سے بھی ملاقات کی۔ ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عرب اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور غزہ کی پٹی میں جاری تنازعہ کو روکنے اور المناک انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔