• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

عراقی شیعہ ملیشیا کا اسرائیلی آئل ریفائنریوں پر ڈرون حملے کا دعویٰتازترین

April 08, 2024

بغداد(شنہوا)عراق میں ایک شیعہ ملیشیا نے اسرائیل میں حیفا آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے مشہور اس گروپ نے ایک آن لائن اعلان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے صبح کے وقت حیفہ کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا۔ تاہم جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا  جبکہ بیان میں دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے گروپ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔