• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آرکیالوجی چائنہ پروگرام میں منصوبوں کی تعداد 18 ہو گئیتازترین

July 12, 2023

جینان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے دارالحکومت جینان میں نیشنل کلچرل ہیریٹیج ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منعقدہ ایک قومی کانفرنس کے مطابق 2017 میں شروع کیے گئے آرکیالوجی چائنہ پروگرام میں اب آثار قدیمہ کے 18 بڑے منصوبے شامل ہیں۔

کانفرنس کے مطابق یہ منصوبے آثار قدیمہ کے مطالعے کے مختلف شعبوں میں ہیں جن میں انسانوں کی ابتدا، زراعت اور تہذیب اور ایک متحد کثیر نسلی ملک کی ترقی شامل ہے۔

کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران آثار قدیمہ کے بڑے منصوبوں کے نتائج نے چینی تہذیب کی ابتدا ، ترقی اور ایک متحد کثیر نسلی چینی قوم کی تشکیل کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔

کانفرنس میں زیر آب آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کام کی کامیابیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا  جس میں ڈوبنے والے جہاز ننہائی (بحیرہ جنوبی چین) نمبر 1 کی آثار قدیمہ کی کھدائی اور چھنگ خاندان (1644-1912) کے دوران پہلی چین-جاپانی جنگ میں ڈوبنے والے متعدد چینی جنگی جہازوں کے ملبے کی جگہوں کی کھوج شامل ہے۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ چینی ماہرین آثار قدیمہ کی بڑھتی ہوئی تعداد حالیہ برسوں میں بین الاقوامی آثار قدیمہ کے منصوبوں میں حصہ لے رہی ہے۔ مجموعی طور پر 32 چینی آثار قدیمہ کے ادارے 36 کوآپریٹو منصوبوں میں شامل ہیں جو 40 سے زیادہ غیر ملکی تحقیقی اداروں اور عجائب گھروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے مطابق عوامی مواصلات کے اقدامات سے چینی عوام میں آثار قدیمہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جن میں ٹیلی ویژن پروگرام اور چین کی طرف سے ایک سال میں اپنی 10 بہترین آثار قدیمہ کی دریافتوں کا سالانہ اجراء بھی شامل ہے۔