کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیانے چین اور جنوب مشرقی ایشیا کیساتھ تجارتی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے بین الاقوامی مال بردار ریل گاڑی آسیان ایکسپریس کاا فتتاح کر دیا ہے جو ملائیشیا کو تھائی لینڈ، لاوس اور چین سے ملائے گی۔
ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ لوکے سیو فوک نے مال بردار ریل کو روانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریل سروس خطے بھرمیں متعدد اندرون ملک بندرگاہوں اور نئے تجارتی راستوں کو ملاتی ہے توقع ہے کہ اس سے خطے میں اشیا کی تقل وحمل کے وقت میں نمایاں کمی ہو گی ۔مثال کے طور پر سیلنگور ریاست کے کونٹیینا نیشینل ان لینڈ کلیئرنس ڈپو(کے این آئی سی ڈی) سے چین کی چھونگ چھنگ بلدیہ تک پہنچے میں صرف 9 دن لگیں گے جبکہ اس کے مقابلے میں سمندری راستے سے وہاں تک سامان پہنچانے کیلئے عموما 14 سے 21 دن لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریل سروس خطے بھر میں سامان کی فراہمی کا زیادہ موثراور ہموار ذریعہ فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ ریل کارگو نقل وحمل کی صلاحیت کو بڑھا ئے گی جبکہ لاجسٹک اخراجات کی شرح کو موجودہ مارکیٹ کی شرح سے تقریبا 20 فیصد کم کریگی۔
انہوں نے کہا کہ نقل و حمل کے مختصر اوقات سے نئی منڈیاں کھلنے کی بھی توقع ہے ، خاص طور پر زرعی شعبے کی خراب ہونے والی مصنوعات کو ریل کے ذریعہ زیادہ تیزی سے منتقل کرنے سے فائدہ ہوگا۔
ریل کے ذریعے نقل و حمل سڑک کی نقل و حمل کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم کاربن اخراج کرتی ہے ، جس سے پائیدار مستقبل کو فروغ ملتا ہے۔