• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسیان، چین کا جنوب مشرقی ایشیا میں ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے کے لئے الیکٹرانک ٹریڈنگ کو مضبوط بنا نے کا عزمتازترین

August 22, 2023

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے وزیر نے کہا ہے کہ آسیان نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں ڈیجیٹل معیشت کے فرق کو کم کرنے کے لئے چین کے ساتھ اپنے الیکٹرانک ٹریڈنگ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس اقدام کی توثیق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے اقتصادیات اور چین کی وزارت تجارت کے درمیان پیر کے روز انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے کے شہر سیمرانگ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے دوران کی گئی۔

یہ تبا دلہ خیال  17۔22 اگست کو منعقدہ آسیان اقتصادی وزرا کے 55 ویں اجلاس کا حصہ تھا۔

انڈونیشیا کے وزیر تجارت ذوالکفلی حسن نے کہا کہ چین، آسیان شراکت داروں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا چوتھا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے آسیان کے اہم اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آسیان۔چائنہ فری ٹریڈ ایریا کے نفاذ کی رپورٹس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔