وینتیان (شِنہوا)جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے ایک آسیان مرکز کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ علاقائی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مربوط طرز عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
اس معاہدے پرلاؤ س کے دارالحکومت وینتیان میں دستخط کیے گئے جو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن، پیرس معاہدے اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے تحت کیے گئے وعدوں کا حصہ ہے۔
یہ مرکز موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منفی ماحولیات اثرات میں کمی اوران کا مقابلہ کرنے سمیت قومی منصوبے اور حکمت عملی ترتیب دے گا جو مختلف قومی حالات کی روشنی میں مساوات اوراشتراکیت پر کاربند رہتے ہوئے مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے اصول کی عکاسی کرے گا۔