بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین نے دریافت کیا ہے کہ ہڈیوں کی کمزوری (آسٹیوپوروسس) سے یاداشت اورنئے چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت متاثرہوسکتی ہے جس سے الزائمر جیسے نیوروڈیجنریٹیو عوارض کے طبی علاج کے لیے ایک نیا طریقہ فراہم ہوا ہے۔ نانجنگ یونیورسٹی کے میڈیکل سکول سے منسلک نانجنگ ڈرم ٹاور ہسپتال کی تحقیقی ٹیم کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق نیچر میٹابولزم جریدے میں شائع ہوئی ہے۔
آسٹیوپوروسس ہڈی کا میٹابولک عارضہ ہے جس میں ہڈیوں کی بہتر نشوونما رکنے کی وجہ سے ہڈیاں زیادہ کمزور اور فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
نانجنگ یونیورسٹی کے میڈیکل سکول کے ایسوسی ایٹ ڈین جیانگ چھنگ نے کہا کہ گزشتہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ آسٹیوپوروسس کے بوڑھے مریضوں کی ہڈیوں میں آسٹیوسائٹ سے حاصل ہونے والا ایک اہم عنصر سکلیروسٹن خارج ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مریض کے خون اور دماغی مادہ میں سکلیروسٹن کی مقدارنسبتاً زیادہ ہے۔
ٹیم نے سکلیروسٹن اور دماغ کے درمیان تعلق پر چھ سال سے زیادہ تحقیق کی ہے۔