• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

آسٹریلیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا تفصیلی تھری ڈی نقشہ بنائے گاتازترین

March 25, 2024

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس) کا تفصیلی تھری ڈی نقشہ بنائے گا،جس کے لیے آسٹریلوی میپنگ ٹیکنالوجی آئی ایس ایس پر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل سائنس ایجنسی، کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) کی جانب سے پیرکو بتایا گیا کہ اس کی میپنگ ٹیکنالوجی کے طاقتورآلات آئی ایس ایس پرپہنچ گئے ہیں جہاں اسے رومنگ روبوٹ سسٹم میں نصب کیا جائے گا۔  سی ایس آئی آر او میں ریسرچ گروپ کے لیڈر مارک ایلموٹی نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایس ایس کے 3ڈی نقشے سے وہاں خلابازوں کے لیے رہنے میں آسانی پیدا ہوگی جو اس سے پہلے نہیں تھی۔

انہوں نے میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس مشن کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہماری ٹیکنالوجی خلائی جہاز پر روبوٹکس سسٹمزکے لیے بہتر 3ڈی سینسنگ اور میپنگ فراہم کر سکتی ہے، جس سے روبوٹکس سسٹمز مستقبل میں خلائی جہازوں پر خود مختار نگرانی کے آپریشنز انجام دے سکیں گے۔