کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البا نیز نے واشنگٹن میں نیٹو کی آئندہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر انکار کردیا ہے۔
آسٹریلین حکومت نے کہا ہے کہ البانیز 1949 میں شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے 9 سے 11 جولائی تک واشنگٹن میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
البانیز کو جاپان ،جنوبی کوریااور نیوزی لینڈ کے رہنماوں کیساتھ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ،لیکن حکومت نے کہاہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیردفاع رچرڈ مارلس اجلا س میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرینگے۔
مارلس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اجلاس میں آسٹریلیا کے سلامتی ،اقتصادی اور تجارتی ایجنڈا کو آگے بڑھائیں گے۔
نو انٹرٹینمنٹ اخبارات نے خبر دی ہے کہ البانیز نے ملکی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے دعوت کو مسترد کردیا۔