ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت 2022 میں 94.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ 2013 میں یہ تجارت 57.4 ارب یوآن (تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر) تھی۔ تجارت میں سالانہ اضافے کی اوسط شرح 5.7 فیصد رہی۔
ہائیکو کسٹمز نے بتایا کہ 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ صوبے کی بیرونی تجارت 81.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 21.3 فیصد زائد ہے۔
اس مدت کے دوران ہائی نان کے 1 ہزار 140 سے زائد کاروباری اداروں نے بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ بیرونی تجارت کی۔
بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ ہائی نان کی مجموعی بیرونی تجارت میں نجی شعبے کا حصہ 60 فیصد تھا۔
اس میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہائی نان کی مجموعی بیرونی تجارت میں نصف سے زائد کاروبار بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ ہوا۔
ہائی نان 21 ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کے ساتھ ایک اہم مقام ہے۔
ہائیکو کسٹمزکے نائب سربراہ ژاؤ جون لون نے بتایا کہ ہائیکو کسٹمز تجارت، معائنہ ، قرنطینہ اور دیگر شعبوں میں بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔