• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ائیر چائنہ کا چار بین الاقوامی فضائی روٹس کھولنے اور بحال کرنے کا اعلانتازترین

April 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی ایئر لائن ، ایئر چائنہ 28 اپریل سے چار بین الاقوامی فضائی روٹس شروع اوربحال کرے گی۔

 کمپنی کے اعلان کے مطابق کمپنی دو روٹس کو  بحال کرے گی،  جن میں بیجنگ-میڈرڈ-ساؤ پالو، اور بیجنگ- میڈرڈ- ہوانا شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دو نئے فضائی روٹس کھولے جائیں گے  جن میں بیجنگ-ریاض اور بیجنگ-ڈھاکا شامل ہیں۔

بیجنگ-میڈرڈ-ساؤ پالو روٹ اتوار سے دوبارہ شروع ہو جائے گا اور ایئر لائن ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں چلائے گی،جبکہ بیجنگ-میڈرڈ-ہوانا روٹ 17 مئی کو ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازوں کے ساتھ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

6 مئی سے ایئر لائن بیجنگ-ریاض روٹ کو ہر ہفتے تین راؤنڈ ٹرپ پروازوں کے ساتھ کھولے گی جبکہ بیجنگ-ڈھاکا روٹ ہر ہفتے چار راؤنڈ ٹرپ پروازوں کے ساتھ جون میں شروع کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق ان فضائی روٹس کی بحالی اور آغاز سے ایئر چائنہ مجموعی طور پر 452 روٹس پر کام کرے گا، جن میں 112 بین الاقوامی اور علاقائی روٹس شامل ہیں۔