ہیفے(شِنہوا) چین کے سائنسدانوں نے ٹائپ 2 زیابیطس کے نئے تشخیص شدہ مریضوں کیلئے ابتدائی انسولین تھراپی کو موثر قرار دیا ہے جو ان مریضوں میں دل کے دورے کی وجہ سے فالج اور ہسپتال میں داخل ہونے کے خطرات کو کم کرسکتا ہے۔
انہوئی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر وینگ جیان پنگ کی قیادت میں ایک مشترکہ تحقیقی ٹیم اور چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سدرن میڈیکل یونیورسٹی اور پیکنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ملک بھر میں پانچ ہزار چار سو چوبیس ٹائپ 2 زیابیطس مریضوں کے علاج کا 24 سالہ مشاہدے کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر ایسے مریض جن میں ٹائپ 2 زیابیطس کی نئی تشخیص ہوئی ہے اگر وہ یہ تھراپی کراتے ہیں تو ان میں دل کے دورے کے باعث فالج کا خطرہ 31 فیصد کم اور ہسپتال داخل ہونے کے خطرات 28 فیصد کم ہو ئے ہیں۔
اس مطالعہ سے مزید پتہ چلا ہے ٹائپ 2 زیابیطس کے نئے مریضوں میں ابتدائی انسولین تھراپیکم درجے کی سوزش اور اینڈوتھیلیل فنکشن جو قلبی خطرہ کے معروف اشارے ہیں، سے متعلق بائیو مارکر کو بہتر بنا نے میں موثر ہے۔
یہ چیز ابتدائی انسولین تھراپی کو نئے تشخیص شدہ مریضوں کے ابتدائی علاج کے پہلے آپشن کے طور پر اختیار کرنے کامضبوط ثبوت فراہم کرتی ہے۔
یہ نتائج جون کے آغاز میں سگنل ٹرانسڈکشن اینڈ ٹارگیٹڈ تھراپی کے بین الاقوامی جریدے میں شائع ہوئے تھے۔