چھنگ ڈو (شِنہوا) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ ڈو میں ائرکرافٹ لائف سائیکل سروس سینٹر قائم کردیا ہے۔
ایئر بس نے بتایا کہ یہ کمپنی کا یورپ سے باہر پہلا ائر کرافٹ لائف سائیکل سروس سینٹر ہے جہاں ہرقسم کے طیاروں کو پارکنگ، اسٹوریج، دیکھ بھال ، اپ گریڈنگ، تبدیلی، طیاروں کو ختم کرنے اور ری سائیکلنگ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
سروس سینٹر کا مجموعی رقبہ 7 لاکھ 17 ہزارمربع میٹرز ہے جس میں 125 طیارے رکھنے کی گنجائش ہے۔
یہ سروس سینٹرصوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں ایئر بس، ٹارمک ائروسیو اور ائروٹروپولس شنگ چھنگ گروپ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔
اس مرکز میں ائربس نے ہوا بازی کے متعلق تمام سہولت مہیا کی ہیں جو کمپنی کے چین میں کاروباری وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔