شبرغان ، افغانستان (شِنہوا) افغان حکام نے شمالی صوبہ جوزجان میں ضرورت مند خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی کی امداد تقسیم کی۔
قدرتی آفات کا انتظام اور انسانی امورکے صوبائی ڈائریکٹر مولوی سراج الدین سراجی نے بتایا کہ امدادی سامان میں چاول، خیمے اور موسم سرما کے کپڑے شامل تھے جو صوبائی دارالحکومت شبرغان شہر میں حکام کی جانب سے تقسیم کیے گئے۔
اس سے قبل چین نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران وسطی بامیان اور مغربی نمروز صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں کو چاول اور گندم سمیت کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں۔
چین نے نوول کرونا وائرس ویکسین ، موسم سرما کے کپڑے، خیمے اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی ہیں، جو گزشتہ ایک برس کے دوران جنگ زدہ اور غر بت کا شکار ملک میں غریبوں ، زلزلہ سے متاثرہ اور سیلاب زدہ خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔