• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں کھاد کے پہلے نجی کارخانے نے کام شروع کردیاتازترین

May 03, 2024

ہرات(شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں کھاد کے پہلے نجی کارخانے نے کام شروع کردیا ہے۔

کارخانے کے منیجر عبداللہ نورزئی نے بتایا نجی شعبے کے تعمیر کردہ اس کارخانے پر 5 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر لاگت آئی ہے جبکہ یہاں یومیہ 20 سے 25 ٹن کھاد پیدا کرنے کی گنجائش ہے۔ اب تک 30 افراد کو ملازمت دی گئی ہے اور مستقبل میں پیداوار میں اضافے کے ساتھ ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں گزشتہ کئی دہائی سے کھاد کا ایک سرکاری کارخانہ چل رہا ہے۔

افغانستان کی نگران حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ جنگ سےمتاثرہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔