• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 25 افراد جاں بحقتازترین

February 19, 2024

کابل(شِنہوا)افغانستان کےمشرقی صوبہ نورستان کے ضلع نورگارم میں ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 25 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

ضلعی گورنر قاری حبیب اللہ صابر نے پیر کو  بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے نورگارم ضلع کے علاقے تاٹن درہ میں شدید بارش اور برفباری کے نتیجے میں یہ آفت رونما ہوئی جبکہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  اہلکار نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے کم از کم 20 مکانات بھی تباہ یا بری طرح نقصان  متاثر ہوئے ہیں ۔

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان صائق نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔