کابل(شِنہوا) اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن افغانستان (او سی اے اے) نے کہا ہے کہ اس نے شمالی افغان صوبہ بغلان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 35 ہزار نوسو یوان (تقریباً 5,000 امریکی ڈالر) عطیہ کیے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے بغلان میں بچوں کو گوشت، نوڈلز اورمٹھایاں فراہم کیں، جہاں حال ہی میں آنیوالے سیلاب سے کافی نقصان پہنچا ہے۔
ایسوسی ایشن نے آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے افغان ہلال احمر سوسائٹی کو26 ہزاریوان (تقریباً 3,600 ڈالر) نقد امداد بھی دی۔
او سی اے اے کے سربراہ مینگ شیاؤلی نے کہا ہے کہ چین اور افغانستان پرانے دوست، اچھے ہمسائے اور اچھے شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام آپس میں مضبوط رشت میں بندھے ہیں جبکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مشکل وقت میں چینی عوام ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔