کابل(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں مسلح افراد کی ایک مسجد میں فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق اور ایک کو زخمی ہو گیا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانی نے منگل کواپنے ایکس اکاؤنٹ پرپوسٹ میں بتایا کہ یہ ہلاکت خیز واقعہ گزشتہ روزاس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے صوبے کے گوزارہ ضلع کے علاقے شہرک میں مغرب کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرین عام شہری تھے۔
ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔