قندھار (شِنہوا) افغان سیکورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ قندھار میں ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
مقامی ٹی وی چینل طلوع نیوز نے جمعرات کے روز کسی سرکاری نام کی شناخت ظاہر کئے بغیر بتا یا کہ البدر 205 کور کے اہلکاروں نے ضلع ماروف میں پاکستان سے آنے والی ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایک علیحدہ رپورٹ میں نجی میڈیا نے وزارت خزانہ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طورخم سرحد پر محکمہ کسٹمز نے ایک گاڑی میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔
سرکاری حکام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔